بیلتنگڈی،10؍جولائی (ایس او نیوز) محمد نامی ایک شخص نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ اس کی چھوٹی بیٹی ریحانہ (22 سال) اپنی بڑی بہن سودا کے شوہر مصطفیٰ کے ساتھ فرار ہوگئی ہے اور اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل رہا ہے۔
محمد نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ اس کی بیٹی سودا کی شادی مصطفیٰ کے ساتھ ۹ مہینے قبل انجام پائی تھی ۔ ریحانہ جو اس کی چھوٹی بیٹی ہے اس کے ساتھ مصطفیٰ نے بہت قریبی تعلق بنا لیا تھا ۔ اور وہ اس کے ساتھ فون پر بھی مسلسل باتیں کیا کرتا تھا۔ پچھلے کچھ عرصہ سے سودا اور مصطفیٰ کی ازدواجی زندگی میں اختلافات شروع ہوگئے جس کے بعد سودا اپنے مائکے میں آ کر رہنے لگی تھی ۔ پھر 8 جولائی کی صبح میں مصطفیٰ اپنی ماں کے ساتھ ایک کار میں محمد کے گھر پر آیا اور ریحانہ کسی کو بھی بتائے بغیر ہاتھ میں ایک بیگ لے کر مصطفیٰ کے ساتھ چلی گئی ۔ اس کے بعد پھر نہ وہ گھر واپس آئی ہے اور نہ ہی اس کی کوئی خبر ملی ہے۔
پولیس نے شکایت درج کرلینے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔